پاکستان اور انگلینڈ Ú©Û’ درمیان واØ+د Ù¹ÛŒ 20 Ú©Ù„ کارڈف میں شیڈول
489976 20665703 - پاکستان اور انگلینڈ Ú©Û’ درمیان واØ+د Ù¹ÛŒ 20 Ú©Ù„ کارڈف میں شیڈول


پاکستانی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ کیخلاف واØ+د Ù¹ÛŒ ٹونٹی میچ Ú©Ù„ کھیلا جائے گا، سیریز کا واØ+د Ù¹ÛŒ 20 میچ پاکستانی وقت Ú©Û’ مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہو گا۔

اس سے قبل کارڈف کے صوفیہ گارڈنز پر گرین شرٹس بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز تمام کھلاڑی تین گھنٹے تک سرد موسم میں جان مارتے رہے۔ اس موقع پر کوچنگ سٹاف کی جانب سے قومی کرکٹرز کو خصوصی ایکسرسائز اور فٹنس ڈرلز بھی کرائی گئیں جبکہ بعد میں انہوں نے نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی اہلیت کو بھی بہتر بنایا۔ ٹریننگ سیشن کے دوران قومی ٹیم کے ساتھ موجود کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کو لیکچرز بھی دیئے اور جسمانی کے علاوہ ذہنی مضبوطی پر بھی کام کیا۔
واضØ+ رہے کہ پانچ ون ÚˆÛ’ انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز آٹھ مئی Ú©Ùˆ اوول میں شروع ہو گی۔ قومی کرکٹ ٹیم Ú©ÛŒ انتظامیہ انگلینڈ کیخلاف ون ÚˆÛ’ سیریز Ú©Ùˆ ورلڈ Ú©Ù¾ کیلئے موثر کمبی نیشن بنانے Ú©Û’ اعتبار سے اہم قرار دے رہی ہے جس Ú©Û’ نتائج سے پاکستان Ú©ÛŒ عالمی Ú©Ù¾ کیلئے تیاریوں کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔